QR CodeQR Code

عوام کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے گا، آئی جی خیبرپختونخوا

18 Jul 2014 13:21

اسلام ٹائمز: ناصر درانی کا کہنا تھا کہ پولیس سال کے 365 دن ڈیوٹی دے رہی ہے، یوم علیؑ کے موقع پر بھی اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ عوام کا ہر ممکن تحفظ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی پولیس لائنز میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل جاوید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چند روز قبل سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لیا تھا اور اسی وجہ سے جوابی کارروائی میں پولیس اہل کاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، صوبے میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی حفاظت کے لئے پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تحفظ یقینی بنائے گی۔ ناصر درانی کا کہنا تھا کہ پولیس سال کے 365 دن ڈیوٹی دے رہی ہے، یوم علیؑ کے موقع پر بھی اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 400154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400154/عوام-کا-ہر-ممکن-تحفظ-یقینی-بنایا-جائے-گا-آئی-جی-خیبرپختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org