0
Friday 18 Jul 2014 15:37

پشاور میں 6 کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

پشاور میں 6 کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ نے پشاور کے نواح میں واقع بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں سڑک کنارے نصب ایک بم ناکارہ بنا دیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ کے اے آئی جی شفقت ملک نے میڈیا کو بتایا کہ 6 کلوگرام وزنی دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کو ماشکو خیل میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ شفقت ملک کے مطابق یہ بم علاقے میں پیٹرولنگ کرنے والی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کو یوم علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر الاسلام کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق شہر میں ہفتے سے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 400163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش