QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں سال 2009-2013ء میں ہونیوالی تقرریوں کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع

18 Jul 2014 17:55

اسلام ٹائمز: ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس تمام معاملے میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی خفیہ اور اندون خانہ ہدایات بھی شامل ہیں اور اس ایماء پر بیوروکریسی حرکت میں آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری اداروں میں سال 2009ء سے سال 2013ء تک ہونے والی تمام تقرریوں میں میرٹ کی صورتحال جانچنے کیلئے ایک بار پھر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ، پانی و بجلی، محکمہ تعلیم، ایکسائز اینڈٹیکسیشن محکمہ صحت، اور محکمہ مال سے نیب نے خفیہ طور پر دستاویزات بھی اکھٹی کرنی شروع کر دی ہے۔ نیب نے سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف نادرا سے شناختی کارڈ کا ریکارڈ بھی اٹھایا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس تمام معاملے میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی خفیہ اور اندون خانہ ہدایات بھی شامل ہیں اور اس ایماء پر بیوروکریسی حرکت میں آگئی ہے۔ اگر نیب تمام تر دباو سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان میں ہونے والی بدعنوانیوں پر تحقیق کریں تو وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی کی گھیرا تنگ ہو سکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 400182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400182/گلگت-بلتستان-میں-سال-2009-2013ء-ہونیوالی-تقرریوں-کیخلاف-نیب-کی-تحقیقات-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org