0
Friday 18 Jul 2014 17:59

کراچی میں یوم علی (ع) پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں یوم علی (ع) پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم علی (ع) کے موقع پر موبائل فون سروس صبح چار سے رات گیارہ بجے تک بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم علی (ع) کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی، لاڑکانہ، حیدر آباد اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ کراچی میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق شہر میں موبائل سروس صبح چار سے رات گیارہ بجے تک بند رہیگی۔ دوسری جانب مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس اور رینجرز کے اٹھارہ ہزار جوان تعینات کئے جائیں گے۔ ایم اے جناح روڈ کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے جائیں گے جبکہ جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ جلوس کی گزر گاہوں پر بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کئے جائیں گے۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج اسٹینڈ بائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 400183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش