QR CodeQR Code

نواز شریف نے کہا میں وزیر اعظم، تم وزیر خارجہ بن جاو، شاہ محمود قریشی

18 Jul 2014 21:06

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے والی ہر جماعت کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے، 14 اگست کو اسلام آباد میں آزادی مارچ مسلم لیگ ن کے اقتدار کو ہلا کر رکھ دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل میاں محمد نواز شریف نے رائیونڈ بلا کر کہا کہ وہ خود کو مستقبل کا وزیر اعظم اور انہیں وزیر خارجہ دیکھ رہے ہیں، مگر انہوں نے میاں نواز شریف کی یہ پیش کش ٹھکرادی۔ شاہ محمود قریشی نے راجن پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے ساتھ 100، 100 کارکن لیکر 14 اگست کو ڈی چوک پہنچے۔ تحریک انصاف نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے والی ہر جماعت کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے، 14 اگست کو اسلام آباد میں آزادی مارچ مسلم لیگ ن کے اقتدار کو ہلا کر رکھ دے گا۔


خبر کا کوڈ: 400212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400212/نواز-شریف-نے-کہا-میں-وزیر-اعظم-تم-خارجہ-بن-جاو-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org