QR CodeQR Code

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

18 Jul 2014 21:50

اسلام ٹائمز: واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے جبکہ اطراف کے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مستونگ روڈ پر ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جب کہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب فرنٹیئر کور کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دہشتگردوں کی جانب سے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جب کہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے جبکہ اطراف کے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 400213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400213/کوئٹہ-میں-مستونگ-روڈ-پر-ایف-سی-کی-گاڑی-حملہ-2-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org