QR CodeQR Code

قوم طاہرالقادری کی انقلابی کال کی منتظر ہے، سنی اتحاد کونسل

18 Jul 2014 21:13

اسلام ٹائمز: رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سانحۂ لاہور کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی بڑا ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ 14 بے گناہوں کا خون حکمرانوں کا تعاقب کرتا رہے گا۔ ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب صدیقی، سیّد جوادالحسن کاظمی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں فہیم اختر، ملک بخش الٰہی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسیب قادری اور ارشد مصطفائی نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی تحریک میں بھرپور شرکت کرے گی۔ قوم طاہرالقادری کی انقلابی کال کی منتظر ہے۔ سانحۂ لاہور کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی بڑا ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ 14 بے گناہوں کا خون حکمرانوں کا تعاقب کرتا رہے گا۔ ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔ بینظیر بھٹو کے خلاف تحریک نجات چلانے والے آج اپوزیشن کے لانگ مارچ کو کیسے جمہوریت دشمن قرار دے رہے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ شریف برادران خود جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اگست میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ عوام کو چھوٹی عید پر چھوٹی اور بڑی عید پر بڑی خوشخبری ملے گی۔ الیکشن کے دوران قوم کو جھوٹے خواب دکھانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کے نعروں،دعووں اور وعدوں کی حقیقت کھل چکی ہے۔ دہشت گردوں کا وزیراعظم کی رہائش گاہ تک پہنچ جانا حکومت کی ناکامی ہے۔ سانحۂ ماڈل ٹاؤن کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود منہاج القرآن کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ظالم اور قاتل سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ پاکستان میں 80 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے اور حکمران دن رات گڈگورننس کے دعوے کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 400215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400215/قوم-طاہرالقادری-کی-انقلابی-کال-منتظر-ہے-سنی-اتحاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org