QR CodeQR Code

پشاور، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 20 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

18 Jul 2014 22:10

اسلام ٹائمز: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کا ہر ممکن تحفظ کریں گے، سرچ آپریشن کے جواب میں دہشت گرد جوابی کارروائی کے طور پر پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ عوام کا ہر ممکن تحفظ کریں گے۔ پولیس لائنز پشاور میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل جاوید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ چند روز قبل سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے متعدد دہشتگردوں کو حراست میں لیا تھا تاہم اسی وجہ سے جوابی کارروائی میں پولیس کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی حفاظت کے لئے پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تحفظ یقینی بنائے گی۔ ناصر درانی کا کہنا تھا کہ پولیس سال کے 365 دن ڈیوٹی دے رہی ہے، یوم علی (ع) کے موقع پر بھی اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ اس حوالے سے سکیورٹی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں یکہ توت، رشید گڑھی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن وزیر باغ دھماکے کے بعد کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 400237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400237/پشاور-مختلف-علاقوں-میں-سرچ-آپریشن-20-سے-زائد-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org