0
Friday 18 Jul 2014 22:41

ایف بی آر ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی سے کیوں گریزاں ہے، شیریں مزاری

ایف بی آر ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی سے کیوں گریزاں ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر بتائے کہ ارسلان افتخار کے ذمے واجب الادا پانچ کروڑ تیرہ لاکھ روپے کی وصولی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں شریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ارسلان افتخار کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے آرٹیکل ایک سو چودہ چار کے تحت کارروائی سے کیوں گریزاں ہے۔ سڈل کمیشن میں ارسلان افتخار کے حوالے سے بیان کی گئی معلومات کے باوجود نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر ارسلان افتخار کیخلاف کیوں کارروائی نہیں کر رہی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ایف بی آر قوم کو بتائے کہ ارسلان افتخار سے پانچ کروڑ تیرہ  لاکھ وصول کرنے اور نجم سیٹھی کو ٹیکس معاف کرنے کے پیچھے کون سے عوامل ہیں، ٹیکسوں کے ذریعے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والی حکومت بتائے کہ وہ اپنے چہیتوں سے وصولیوں سے کیوں ہچکچاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 400241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش