QR CodeQR Code

امامیہ طلباء کا قتل عام نہیں رُکا تو حکومت خود سنگین نتائج کی ذمہ دار ہوگی، آئی ایس او کراچی

18 Jul 2014 22:51

اسلام ٹائمز: کراچی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں آئی ایس او کراچی کے صدر نے کہا کہ اسرائیل اور اسکے مقامی نمک خوار مقامی ایجنٹوں پر واضح کر دیں کہ شہادتوں سے ڈر کر ہم غزہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ہرگز ترک نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ صیہونی اسرائیلی دہشت گردوں کی کارروائیوں سے ہرگز ڈرنے والے نہیں ہیں، شہادت ہمارا ورثہ ہے جسے ہم نے کربلا سے حاصل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او کراچی کی ذیلی نظارت اور کابینہ کے اہم ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید علی رضوی نے کہا کہ اسرائیلی ایماء پر کراچی میں امامیہ طلباء کو نشانہ بنا کر شہید کیا جا رہا ہے، مگر ہم اسرائیل اور اسکے مقامی نمک خوار مقامی ایجنٹوں پر واضح کر دیں کہ ان دشمنان اسلام کو ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ ہم شہادتوں سے ہرگز ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہادتوں سے ڈر کر ہم غزہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ہرگز ترک نہیں کریں گے۔ سید علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے کارکنان امامیہ طلباء کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو یوم علی علیہ السلام اور یوم القدس کے جلوسوں کو احتجاجی جلسے میں تبدیل کر دیا جائے گا اور حکومت اور ریاستی ادارے ہمارے کارکنان کے قتل عام کو اگر نہیں روک سکے تو پھر آنے والے دنوں میں وہ خود سنگین نتائج کے ذمہ دار ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 400245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400245/امامیہ-طلباء-کا-قتل-عام-نہیں-ر-کا-حکومت-خود-سنگین-نتائج-کی-ذمہ-دار-ہوگی-ا-ئی-ایس-او-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org