0
Saturday 19 Jul 2014 01:05

غزہ میں معصوم جانوں بالخصوص بچوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، نثار علی فیضی

غزہ میں معصوم جانوں بالخصوص بچوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، نثار علی فیضی
اسلام ٹائمز۔ خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت پر عالمی انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی اس جرم میں شرکت کے مترادف ہے۔ غزہ میں اسرائیل تشدد اور جارحیت کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ نثار علی فیضی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں اسرائیلی درندوں کی طرف سے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام افسوس ناک ہے اور اس سے بھی بڑھ کر تشویش ناک عرب و مسلم دنیا کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت ہے جو صہیونی و امریکی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لیے اس ظلم و بربریت پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جنگ مسلمانوں اور کفار کے درمیان نہیں بلکہ انسانیت اور بربریت کے درمیان جنگ ہے، چاہے وہ جنگ غزہ فلسطین میں جاری ہو یا شام و عراق میں داعش کی شکل میں، انسانیت کے قاتلوں کا انجام عبرت ناک ہو گا۔ نثار علی فیضی نے کہا کہ حق پسند و انسان دوست لوگ پوری دنیا میں ان کے مقابلے میں صف آراء ہو رہے ہیں، اب اسرائیل زیادہ دیر باقی نہیں رہ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 400249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش