QR CodeQR Code

ایران اور فائیو پلس ون گروپ کے مذاکرات کی مدت میں 4 ماہ کی توسیع

19 Jul 2014 08:54

مترجم : سید اسد رضا نقوی

اسلام ٹائمز: ایران اور فائیو پلس ون گروپ کے نمائندوں نے حتمی جامع سمجھوتے کے حصول کیلئے دو جولائی سے چھٹے دور کے مذاکرات کا آغاز کیا تھا لیکن بعض بنیادی مسائل خاص طور پر ایران میں یورینئم کی افزودگی کی گنجائش کے مسئلے پر اختلاف کے سبب حتمی سمجھوتے کے مسودے پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔


اسلام ٹائم۔ اسلامی جمہوری ایران اور فائیو پلس ون گروپ کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول کے لئے مذاکرات کی مدت میں مزید چار ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج صبح ویانا میں اعلان کیا کہ ایران اور فائیو پلس ون نے ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی جانب سے جو مشترکہ بیان شائع ہوا ہے اس کی بنیاد پر ایران اور فائیو پلس ون گروپ آئندہ چند ہفتوں میں مختلف صورتوں میں مشترکہ اجلاس تشکیل دیں گے۔ واضح رہے کہ ایران اور فائیو پلس ون گروپ کے نمائندوں نے حتمی جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے دو جولائی سے چھٹے دور کے مذاکرات کا آغاز کیا تھا لیکن بعض بنیادی مسائل خاص طور پر ایران میں یورینئم کی افزودگي کی گنجائش کے مسئلے پر اختلاف کے سبب حتمی سمجھوتے کے مسودے پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔


دیگر ذرائع کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جنیوا معاہدے کو 24 نومبر تک توسیع دے دی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ویانا میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عبوری معاہدے کو 24 نومبر تک توسیع دے دی گئی۔ عبوری معاہدہ گذشتہ سال جنیوا میں طے پایا تھا جس کی معیاد اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب کے درمیان ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔


خبر کا کوڈ: 400308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400308/ایران-اور-فائیو-پلس-ون-گروپ-کے-مذاکرات-کی-مدت-میں-4-ماہ-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org