0
Saturday 19 Jul 2014 17:14

اسرائیلی دہشتگردی پر انسانی حقوق کے اداروں اور مسلم حکمرانوں کا کردار افسوسناک ہے، ساجد میر

اسرائیلی دہشتگردی پر انسانی حقوق کے اداروں اور مسلم حکمرانوں کا کردار افسوسناک ہے، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انقلاب سے ہمیشہ طالع آزمائوں نے فائدہ اٹھایا، مذہبی بہروپیوں کے انقلاب کی حقیقت عوام سے پوشیدہ نہیں اور نہ ہی سونامی والوں کی اخلاقی حیثیت کسی سے ڈھکی چھپی ہے۔ ایک دوسرے کا تختہ الٹنے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔ انقلاب اور سونامی مارچ والے فوج کو زبردستی سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ محاذ آرائی کی سیاست سے فائدہ نہیں بلکہ الٹا نقصان ہوتا ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی پر انسانی حقوق کے اداروں سمیت مسلم حکمرانوں کا کردار افسوسناک ہے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بغاوتوں اور شورشوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے، جمہوریت ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا نام ہے۔ دوسروں کو نصیحت کرنے والوں کو اپنے گریبان پر بھی نظر ڈال لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، امن و امان کی مخدوش صورتحال، مہنگائی اور دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کوششیں مخلصانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی حکومت وفاقی حکومت کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسا رہی ہے۔ یہ طرز عمل کسی بھی لحاظ سے جمہوریت کے حق میں نہیں ہے۔ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنے کا حق ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 400323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش