QR CodeQR Code

شرم تم کو مگر نہیں آتی

اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، مکمل طور پر اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں، باراک اوباما

19 Jul 2014 10:25

اسلام ٹائمز: امریکی صدر ایسی حالت میں صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، جبکہ ہر روز نہتے اور مظلوم فلسطنیوں پر صیہونی جارحیت کے نتیجے بھی عورتوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما بھی اسرائیل کی حمایت میں بول پڑے، کہتے ہیں اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ آپریشن سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ ہیں، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کوئی بھی قوم یہ نہیں چاہے گی کہ اس کی سرزمین پر راکٹوں کی بارش ہو، باراک اوباما کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونیوالی ہلاکتوں پر تشویش ہے مگر راکٹ حملوں کی وجہ سے معاملات خراب ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 400336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400336/اسرائیل-کو-اپنے-دفاع-کا-حق-حاصل-ہے-مکمل-طور-پر-کیساتھ-کھڑے-ہیں-باراک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org