QR CodeQR Code

مغربی دنیا کیساتھ اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کشی" کر رہا ہے، رجب طیب اردگان

19 Jul 2014 01:32

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رمضان میں اسرائیل کی طرف سے حملے کئے جاتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کیخلاف تمام مسلم ممالک کو ملکر آواز اٹھانی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ وزیراعظم رجب طیب اردگان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں منظم نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، مغربی دنیا کیساتھ اسلامی ممالک کی خاموشی بھی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رمضان میں اسرائیل کی طرف سے حملے کیے جاتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کیخلاف تمام مسلم ممالک کو ملکر آواز اٹھانی چاہیے۔
دیگر ذرائع کے مطابق ترک وزیراعظم  رجب طیب اردگا ن نے  کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کشی" کر رہا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کْشی" کر رہا ہے۔  ہم یہ منظم نسل کْشی ہر رمضان میں دیکھ رہے ہیں۔ مغربی دنیا اس پر خاموش ہے اور اسلامی دنیا بھی ایسا ہی کر رہی ہے، کیونکہ جن کی جانیں گئی ہیں، وہ فلسطینی ہیں اور آپ ان کی آواز نہیں سن سکتے۔


خبر کا کوڈ: 400345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400345/اسرائیل-غزہ-میں-فلسطینیوں-کی-منظم-نسل-کشی-کر-رہا-ہے-رجب-طیب-اردگان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org