0
Saturday 19 Jul 2014 19:55
کراچی سمیت ملک بھر میں امریکی اور اسرائیلی ایماء پر شیعہ نسل کشی جاری ہے

شیعہ نسل کشی نہ رُکی تو یوم علی (ع) کے جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کر دینگے، آئی ایس او

شیعہ نسل کشی نہ رُکی تو یوم علی (ع) کے جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کر دینگے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کو نہ روکا گیا تو پاکستان بھر میں یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کر دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار علامہ صادق رضا تقوی، علامہ کاظم عباس سمیت دیگر مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ عقیل موسیٰ، آئی ایس او کراچی کے صدر سید علی رضوی سمیت امامیہ طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ کاظم عباس نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شیعہ افراد کو امریکی اور اسرائیلی ایماء پر شہید کیا جا رہا ہے، شیعان علی (ع) کو فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے مگر دشمن یہ جان لے کہ ہم ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہرگز نہیں ڈریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کے سابق صدور کو چن چن کر مارا جا رہا، حکومت اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، شہید عدیل عباس اور شہید حیدر عباس کی شہادت کے بعد دیگر کارکنان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز خاموش تماشائی بنے ہیں۔
 
علامہ صادق رضا تقوی نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں شیعان علی (ع) کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر کراچی میں شیعان علی (ع) کی نسل کشی کو نہ روکا گیا تو پاکستان بھر میں یوم علی (ع) کو نکلنے والے جلوسوں کو احتجاجی دھرنوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علی رضوی کا کہنا تھا کہ کارکنان کی شہادتوں سے ڈر کر غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت ترک نہیں کر سکتے، اسرائیلی ایماء پر یوم القدس کی ریلیوں سے ہرگز دست بردارنہیں ہوں گے۔ علی رضوی نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ہمارے کارکنان کے قتل عام کو اگر نہیں روک سکے تو پھر آنے والے دنوں میں وہ خود سنگین نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او PIB کالونی کو فوری معطل کیا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 400378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش