QR CodeQR Code

آپریشن ضرب عضب کامیابی کیساتھ جاری، 8 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

20 Jul 2014 10:35

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق گزشتہ رات میران شاہ میں بانڈہ چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا تھا، جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن "ضرب عضب" کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں وادی شوال کے علاقے دری واسطے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ رات میران شاہ میں بانڈہ چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا تھا، جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 400491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400491/ا-پریشن-ضرب-عضب-کامیابی-کیساتھ-جاری-8-دہشتگرد-ہلاک-متعدد-ٹھکانے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org