0
Tuesday 12 Oct 2010 11:57

صہیونی ریاست سے وفاداری کا متنازع قانون انسانیت کے حق میں جرم ہے، اردگان، اسرائیل ایک نسل پرست اور فاشسٹ رژیم ہے، اسد

صہیونی ریاست سے وفاداری کا متنازع قانون انسانیت کے حق میں جرم ہے، اردگان، اسرائیل ایک نسل پرست اور فاشسٹ رژیم ہے، اسد
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے شہریت کے بارے اسرائیل کے نئے متنازع قانون کو ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون انسانیت کے حق میں جرم ہے۔ وہ دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کے بعد انکے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پر وحشیانہ حملے اور کئی ترک باشندوں کو قتل کرنے پر معافی نہ مانگنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو چاہئے کہ وہ مقتولین کے اہل خانہ کو غرامت ادا کرے۔
رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی تحقیق کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جسکی رپورٹ کی بنیاد پر انقرہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔
شام کے صدر بشار اسد نے اسرائیلی کابینہ میں صیہونی ریاست سے وفاداری کا حلف اٹھانے والے نئے متنازع قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی منظوری ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل ایک نسل پرست اور فاشسٹ ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں امن کا خواہاں نہیں ہے اور یہ بات سب کیلئے ثابت ہو چکی ہے۔
شام کے صدر نے اسرائیل کی جانب سے ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر، غزہ کا ظالمانہ محاصرہ اور بیگناہ فلسطینی عوام کی قتل و غارت کو اسکی جنگ طلب اور امن مخالف پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیا اور تاکید کی کہ اسرائیل کی صہیونیستی رژیم اپنی تشکیل کے آغاز سے ہی امن مخالف سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ بات سب پر عیاں ہو چکی ہے کہ اسرائیل ایک غیرانسانی رژیم ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے حال ہی میں شہریت کے ایک نئے متنازع قانون کی منظوری دی ہے جسکے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بسنے والے تمام فلسطینیوں کو شہریت کے حصول کیلئے صہیونی ریاست کے ساتھ وفادار رہنے کا حلف اٹھانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 40051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش