0
Sunday 20 Jul 2014 15:23

10 اگست کو سرزمین کوہاٹ پر ملت تشیع کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، علامہ سبطین الحسینی

10 اگست کو سرزمین کوہاٹ پر ملت تشیع کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ 10 اگست کو سرزمین کوہاٹ پر ملت تشیع کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، جس میں علاقہ بنگش کے ہزاروں عوام شرکت کریں گے۔ جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی برسی اور شہدائے تفتان کے چہلم کی مناسبت سے اگلے ماہ منعقد ہونے والا یہ اجتماع ملت کو وحدت کی طرف لائے گا، اور دہشتگردی کے عذاب سے دوچار عوام کو نیا حوصلہ اور ولولہ فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یوم عزم وفائے حسین (ع)‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے، اور علاقہ بنگش کے عوام کو لائحہ عمل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور انشاء اللہ عید الفطر کے فوری بعد تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 400531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش