0
Monday 21 Jul 2014 00:27

آئی ایس او ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے نام سے منائے گی

آئی ایس او ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے نام سے منائے گی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری نے کہا ہے کہ آئی ایس او ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے نام سے منائے گی، تعلیمات قرآن کے حوالے سے سیمینار اور شب بیداریوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آئی ایس او امسال بھی امام خمینی کے فرمان کے مطابق ماہ رمضان کے آخری جمعہ پر یوم القدس کو ملی جوش و جذبہ کے تحت ساتھ منائے گی، ملک بھر میں 400 سے مقامات پر یوم القدس پر ریلیاں نکالی جائے گی پاکستان میں سب سے بڑی القدس کراچی میں نکالی جائے گی جس سے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلی میں لاکھوں حامیان فلسطین مظلومین فلسطین کی داد رسی اور اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے، جبکہ ڈی آئی خان میں ڈاکٹر تجمل نقوی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری پشاور میں، مرکزی نائب صدر عدیل علوی جھنگ میں، لاہور میں احسن نقوی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مرکزی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر امجد اسکردو کی مرکزی القدس ریلیوں میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے تیسرا عشرہ میں تعلیمات قرآن کے حوالے ملک بھر میں 800 سے مقامات پر شب داریاں اور سیمینار جبکہ شب قدر کے اعمال کا اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 400581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش