0
Tuesday 12 Oct 2010 12:30

تل ابیب،صدر اوباما کی تصویر پر جوتوں اور انڈوں کی بارش،پینسلوانیا میں ریلی کے دوران امریکی صدر کی طرف کتاب پھینکی گئی

تل ابیب،صدر اوباما کی تصویر پر جوتوں اور انڈوں کی بارش،پینسلوانیا میں ریلی کے دوران امریکی صدر کی طرف کتاب پھینکی گئی
تل ابیب:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسرائیلیوں نے تل ابیب میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں امریکی صدر بارک اوباما کی تصویر پر جوتے اور انڈے برسائے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کی فلسطین نواز پالیسیوں کے خلاف سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور ایران کے صدور کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے صدر اوباما کی ایک تصویر پر جوتے اور انڈے بھی برسائے۔تصویر میں صدر اوباما جوتے میز پر رکھے ٹیلے فون پر بات کر رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جون 2009ء میں صدر اوباما کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے ساتھ ٹیلے فونک بات چیت کے دوران لی گئی یہ تصویر اسرائیلی وزیراعظم اور عوام کی توہین ہے۔
ریلی کے دوران امریکی صدر اوبامہ کی طرف کتاب پھینکی گئی
پینسلوانیا:اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں حکمرانوں کی طرف جوتا پھینکنے کا رواج تھوڑا پرانا ہو گیا ہے۔ اسی لئے لوگوں نے اب سیاستدانوں پر کتابیں پھینکنا شروع کر دیں۔ایسا ہی ایک واقعہ ریاست پینسلوینیا میں پیش آیا،جہاں ایک شخص نے امریکی صدر براک اوبامہ کو کتاب دے ماری۔واقعہ اس وقت پیش آیا،جب امریکی صدر براک اوبامہ ریاست پینلوینیا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔اس دوران ایک شخص شاید جوتا مارنا تھا،لیکن ان کے ہاتھ میں کتاب آ گئی،اس شخص نے موقع دیکھتے ہی امریکی صدر کو کتاب دے ماری۔اس واقعہ کے فوری بعد وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے کتاب پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔فورسز نے ضروری تفتیش کے بعد اس شخص کو رہا کر دیا۔
اس سے قبل دنیا بھر کے کئی ممالک میں حکمرانوں کی طرف جوتا پھینکے کے کئی واقعات سامنے آئے۔جن میں سابق امریکی صدر کو عراق میں پریس کانفرنس کے دوران،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،بھارتی وزیر داخلہ چدم برم اور ترکی میں آئی ایم ایف کے صدر ڈومینک اسٹراس پر بھی جوتا پھینکنے کے واقعات نمایاں رہے۔
خبر کا کوڈ : 40063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش