QR CodeQR Code

وزیر اعظم میاں نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے

21 Jul 2014 12:34

اسلام ٹائمز: جدہ کے ہوائی اڈے پر قائم مقام سفیر خیام اکبر، کونسل جنرل آف پاکستان آفتاب کھوکھر اور گورنر شہزادہ مشاعل بن ماجد بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ گورنر جدہ نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت 12 رکنی وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے ہیں۔ جدہ کے ہوائی اڈے پر قائم مقام سفیر خیام اکبر، کونسل جنرل آف پاکستان آفتاب کھوکھر اور گورنر شہزادہ مشاعل بن ماجد بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور گورنر جدہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 400644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400644/وزیر-اعظم-میاں-نواز-شریف-سعودی-عرب-کے-دورے-پر-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org