0
Tuesday 22 Jul 2014 12:38
حماس کی جوابی کارروائی سے 27 صیہونی فوجی جہنم واصل

صیہونی فورسز کی بربریت و ننگی جارحیت جاری، 583 فلسطینی شہید، 3000 سے زائد زخمی

صیہونی فورسز کی بربریت و ننگی جارحیت جاری، 583 فلسطینی شہید، 3000 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل کو نظر انداز کر دیا، پندرھویں روز بھی غزہ میں صیہونی سفاکیت ناچتی رہی، اب تک 583 فلسطینی شہری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ستائیس صیہونی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ صیہونی فورسز کی بربریت و ننگی جارحیت نے نہتے فلسطینیوں کا جینا محال کر دیا۔ صیہونی سفاکیت پورے عروج پر ہے، صیہونی فوجیں شہری آبادیوں پر دن رات آگ اور بارود برسا رہی ہیں۔ سینکڑوں گھر ملبے کے ڈھیر بن چکے ہیں، زخمیوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ سٹی پر تازہ بمباری میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔
صیہونی افواج نے غزہ پٹی میں حماس رہنما کے گھر، پانچ مساجد اور ایک فٹ بال سٹیڈیم کو بھی نشانہ بنایا۔ حماس کی جوابی کارروائی میں دو مزید اسرائیلی مارے گئے، اب تک دو شہریوں سمیت انتیس صیہونی مارے جا چکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے قاہرہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے اور غزہ کیلئے 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ قاہرہ میں بانکی مون نے عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی سے ملاقات کی، بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی۔ عرب لیگ کے سربراہ نے حماس سے جنگ بندی کی تجویز ماننے کی اپیل کی۔ ادھر غزہ میں جاری صیہونی بربریت کے خلاف ترکی نے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق غزہ پر صیہونی حملے جاری ہیں، تازہ فضائی حملوں میں سات فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 583 ہوگئی، ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، ان حملوں میں سینکڑوں مکانات تباہ ہوچکے۔ غزہ پر انسانیت سوز حملوں میں 14 روز کے دوران جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 583 ہوگئی۔ حماس کی جوابی کارروائی میں 27 فوجیوں سمیت 29 اسرائیلی بھی مارے گئے۔ غزہ پر صیہونی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔ غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 7 کمسن بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے جبکہ ایک اور کارروائی میں صیہونی فوج نے سرحد عبور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کر کے مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ 
دیر البلاح کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 5فلسطینی  شہید جبکہ 70 زخمی ہوئے۔ ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوئے جبکہ غزہ سٹی میں ایک اور مکان پر بمباری کے نتیجے میں چار بچوں سمیت مزید 9 افراد شہید ہوئے۔ غزہ سٹی ہی کے علاقے میں رہائشی عمارت پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 11 افراد شہید ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجی بربریت کے دوران 2600 سے زائد افراد بھی زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب حماس نے بھی جوابی کارروائی میں 9 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ اس طرح اب تک 27 فوجیوں سمیت مرنے والے صیہونیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ صیہونی حملوں میں بڑی تعداد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش