0
Tuesday 22 Jul 2014 12:38
وزیر اعظم کی سعودی شہزادوں سے ملاقاتیں

پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، نواز شریف

پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب کے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔ شہزادہ مقرن نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب پر خوش آمدید کہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ان ملاقاتوں سے پہلے وزیراعظم نوازشریف نے عمرہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 400848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش