QR CodeQR Code

سیلاب کیلئے فنڈز ایٹمی پروگرام کی طرف منتقل ہو سکتے ہیں،امریکی اخبار

12 Oct 2010 14:47

اسلام ٹائمز:امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ نیٹو ہیلی کاپٹروں کا پاکستانی سرحد میں گھس کر پاک فوج کے جوانوں کو شہید کرنے کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک اور بحران آتش فشاں کی طرح پھٹنے والا ہے


نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی فوج کو نشانہ بنانے والے طالبان کے خلاف پاکستانی فوج نے کارروائی سے انکار کر دیا۔اوباما انتظامیہ کے دباوٴ پر امیر طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔پاکستان سیلاب متاثرین کے نام غیر ملکی امداد کو نیوکلیئر پروگرام کی طرف منتقل کر سکتا ہے۔ پاکستانی آرمی چیف نے ملک کا معاشی دیوالیہ ہونے کے بارے صدر کو خبر دار کیا۔امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ نیٹو ہیلی کاپٹروں کا پاکستانی سرحد میں گھس کر پاک فوج کے جوانوں کو شہید کرنے کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک اور بحران آتش فشاں کی طرح پھٹنے والا ہے۔اُس وقت اسلام آباد نے افغانستان میں نیٹو کے لیے اہم سپلائی لائن بند کر دی تھی اور عسکریت پسندوں نے نیٹو کے ٹرکوں کو نظر آتش کیا۔اب وائٹ ہاوٴس کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کو نشانہ بنانے والے طالبان کے خلاف پاکستانی فوج نے کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان اور نیٹو کی مشرکہ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ نیٹو کے ہیلی کاپٹر جب پاکستانی سرحد میں گھستے ہیں،تو پاکستانی فوج صرف انہیں وارننگ دینے کے لیے فائر کرتی ہے۔جس پر امریکا نے معافی مانگی۔اس وقت سے پاکستان نے دوبارہ سپلائی لائن کھول دی۔اخبار کہتا ہے کہ کچھ بھی ہو تب بھی اس اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں ابھی تک ناکام نظر آتی ہے۔امریکا کو پاکستان کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کی سلامتی کے لیے پاکستانی فوج اور حکومتی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کو ضرور جیتنا ہے۔اخبار کے مطابق ایجنڈا مشکل ہے۔سیلاب میں امریکا نے پاکستان کی سب سے زیادہ مدد کی اور 450 ملین ڈالر دئیے۔امریکی فوج نے 21 ہزار سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔
چین پاکستان کا بہت پرانا اتحادی ہے،اسے پاکستان کی زیادہ مدد کرنی چاہیے۔اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو کہا ہے کہ امیر طبقے پر ٹیکس عائد کرے۔پاکستان فنڈز کو نیوکلیئر پروگرام کی طرف شفٹ کر سکتا ہے۔ملٹری امداد کے علاوہ پاکستان کے لیے کانگریس نے گزشتہ برس 7.5 ارب ڈالر کا پانچ سال کے لیے پیکیج منظور کیا۔پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے گزشتہ برس صدر آصف علی زرادری خبردار کیا تھا کہ پاکستان معاشی دیوالیہ کے کنارے پر ہے۔پاک فوج کے جنرل کسی فوجی بغاوت کی طرف نہیں آنا چاہتے،وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خطرناک ہو گا۔کوئی بھی تبدیلی آئین کے تحت آنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 40088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/40088/سیلاب-کیلئے-فنڈز-ایٹمی-پروگرام-کی-طرف-منتقل-ہو-سکتے-ہیں-امریکی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org