0
Tuesday 22 Jul 2014 16:30

بینظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنیوالا القاعدہ کا چیف آپریشن کمانڈر مصطفٰی ابو یزید ہلاک

بینظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنیوالا القاعدہ کا چیف آپریشن کمانڈر مصطفٰی ابو یزید ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم القاعدہ نے تصدیق کی ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں حالیہ ڈرون حملے میں اس کے چھ کمانڈرز ہلاک ہوئے تھے۔ انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں القاعدہ کی قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ شام میں موجود القاعدہ کی فتح کمیٹی کے سربراہ صنَفی النصر کے مطابق شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے ان کے چھ ساتھیوں میں سے تین کے نام تاج المکی، ابو عبدالرحمان الکویتی اور فیض اودا الخالدی ہیں۔ صنفی النصر نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہلاک ہونے والے چھ کمانڈروں کا تعلق حافذ گل بہادر گروپ سے تھا جو دس جولائی کو ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والا القاعدہ کا چیف آپریشن کمانڈر مصطفٰی ابو یزید بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے آغاز کے بعد دس جولائی کو ہونے والا یہ پہلا ڈرون حملہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 400894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش