QR CodeQR Code

20 ہزار امریکی فوجیوں کو تین افغان صوبوں میں تعینات کرنیکا فیصلہ

30 Apr 2009 13:31

امریکی کمانڈروں نے 20 ہزار امریکی فوجیوں کو تین افغان صوبوں ہلمند ، قندہار اور زابل میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں موسم گرما کے دوران ہفتوں اور مہینوں تک جنگ جاری رہنے کا امکان ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی کمانڈرز نے ان صوبوں میں


نیویارک:امریکی کمانڈروں نے 20 ہزار امریکی فوجیوں کو تین افغان صوبوں ہلمند ، قندہار اور زابل میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں موسم گرما کے دوران ہفتوں اور مہینوں تک جنگ جاری رہنے کا امکان ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی کمانڈرز نے ان صوبوں میں کروڑوں ڈالر کی پوست کی فصل کو تباہ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان  بغاوت کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔صدر اوبامہ نے اضافی فوج افغانستان بھیجنے کا وعدہ کر رکھا ہے اور نئی فورس کی تعیناتی سے جنوبی افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد تقریباً دگنی ہو جائیگی۔نئی فوج جنوبی افغانستان کے ان علاقوں میں تعینات کی جائیگی جن میں اب تک یا تو بہت ہی کم امریکی فوجی تعینات کئے گئے تھے یا پھر بالکل کوئی بھی تعینات نہیں کیا گیا۔نیٹو کے ڈپٹی کمانڈر برائے جنوبی افغانستان بریگیڈیئر جنرل ” جان نکلسن “ نے دعویٰ کیا ہے کہ پوست کی فصل طالبان کا مالیاتی انجن ہے۔ امریکی اخبارکے مطابق طالبان سالانہ 3 سو ملین ڈالر تک پوست کی کاشت سے کماتے ہیں کماتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 4009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/4009/20-ہزار-امریکی-فوجیوں-کو-تین-افغان-صوبوں-میں-تعینات-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org