QR CodeQR Code

گلگت کے تین شیعہ طلباء راولپنڈی میں گرفتار

23 Jul 2014 11:02

اسلام ٹائمز: قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے گلگت سے تعلق رکھنے والے ان طلباء کو جھوٹے مقدمے میں اٹھایا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے طلباء میں مجلس وحدت مسلمین گلگت کے رہنما شیخ نیئر عباس کے بیٹے اور بھانجے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد سے پنجاب پولیس نے گلگت کے تین شیعہ طلباء کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں طالبعلم اظہر عباس، ناصر حسین اور انتظار حسین شامل ہیں جنہیں، طلباء کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے گلگت سے تعلق رکھنے والے ان طلباء کو جھوٹے مقدمے میں اٹھایا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے طلباء میں مجلس وحدت مسلمین گلگت کے رہنما شیخ نیئر عباس کے بیٹے اور بھانجے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے محافظ اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 401042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401042/گلگت-کے-تین-شیعہ-طلباء-راولپنڈی-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org