QR CodeQR Code

راولپنڈی، گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

23 Jul 2014 12:28

اسلام ٹائمز: برآمد کیے گئے اسلحے میں 23 پستول، رائفل، 48 ہزار گولیاں، ایک سائلنسر اور ٹیلی اسکوپ شامل ہے۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق کوہاٹ جبکہ دوسرے کا چارسدہ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی کے چکری انٹر چینج پر پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ حصوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں 23 پستول، رائفل، 48 ہزار گولیاں، ایک سائلنسر اور ٹیلی اسکوپ شامل ہے۔ پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان پشاور سے راولپنڈی آ رہے تھے، ملزمان میں سے ایک کا تعلق کوہاٹ جبکہ دوسرے کا چارسدہ سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 401079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401079/راولپنڈی-گاڑی-سے-بڑی-تعداد-میں-اسلحہ-برا-مد-دو-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org