QR CodeQR Code

قبلہ اول پر صیہونیوں کا قبضہ غیر قانونی ہے، علامہ اشفاق وحیدی

23 Jul 2014 17:20

اسلام ٹائمز: ملبورن میں ایک میٹںگ کی صدارت کرتے ہوئے ایس یو سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کیطرح آسٹریلیا میں بھی قدس کی آزادی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی، ملبورن وکٹوریا میں بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام بھرپور شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ قبلہ اول پر صیہونیوں کا قبضہ غیر قانونی ہے، اسرائیل کا فلسطینیوں پر ظلم قابل مذمت ہے، عالمی ادارے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، پوری دنیا کی طرح آسٹریلیا میں بھی قدس کی آزادی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی، ملبورن وکٹوریا  میں بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اور عوام بھرپور شرکت کریں گے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے ملبورن میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، انسانی حقوق کے دعویدار خاموش بیٹھے تماشا دیکھ رہے ہیں، اور ان کی یہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ایس یو سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج تکفیری گروہ عراق، شام، بحرین اور فلسطین میں انسانیت کا قتل کر رہے ہیں، یہ شیعہ سنی کی لڑائی نہیں ہے۔ لہذا پوری امت مسلمہ دشمن کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہو۔


خبر کا کوڈ: 401115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401115/قبلہ-اول-پر-صیہونیوں-کا-قبضہ-غیر-قانونی-ہے-علامہ-اشفاق-وحیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org