QR CodeQR Code

14 اگست کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے، عمران خان

25 Jul 2014 00:28

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ 14 اگست کو لاکھوں لوگوں کو لیکر اسلام آباد جائیں اور صرف جلسہ کرکے واپس نہیں آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے، لاکھوں لوگوں کو لے کر جائیں گے اور خالی جلسہ کر کے واپس نہیں آئیں گے۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب ملک میں نیوٹرل امپائر لانے کی جنگ ہے۔ انتخابی نظام ٹھیک کئے بغیر کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ 14 اگست کے جلسے سے متعلق کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی نہیں اور حکمرانوں کو اپنے بزنس کی فکر ہے۔ ملک اور کسان غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور پوری ٹیم بنائی گئی، موجودہ حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔ 14 ماہ سے انصاف کی تلاش میں ہیں لیکن اب فیصلہ کن جنگ لڑنے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 401357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401357/14-اگست-کی-جنگ-پاکستان-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org