0
Friday 25 Jul 2014 02:14

نون لیگ نےا فتخار چودھری کی صورت میں اپنا بلے باز میدان میں اتارا ہے، شیریں مزاری

نون لیگ نےا فتخار چودھری کی صورت میں اپنا بلے باز میدان میں اتارا ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے افتخار محمد چوہدری کی صورت میں اپنا بہترین بلے باز میدان میں اتار دیا ہے، افتخار چودہری کے اقدام سے سابق چیف جسٹس اور نواز لیگ کی دھاندلی کی منصوبہ بندی بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کو روکنے کیلئے مسلم لیگ نون نے اپنے تمام کھلاڑی میدان اتار دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کے اقدام سے سابق چیف جسٹس اور نواز لیگ کی دھاندلی پر منصوبہ بندی بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، تاہم تحریک انصاف پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس دھاندلی میں سابق چیف جسٹس کے کردار کے مکمل شواہد موجود ہیں، چودہ اگست کو قوم کے سامنے رکھیں گے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جوں جوں مسلم لیگ نون کے جعلی مینڈیٹ کا پول کھل رہا ہے، وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کا تحریک انصاف کی مخالفت میں اس سطح تک گرنا انتہائی شرمناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 401381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش