QR CodeQR Code

سانحہ غزہ پر امریکہ و اسرائیل کیساتھ ساتھ عرب لیگ کی خاموشی کا ماتم بھی کرنا چاہیے، صاحبزادہ حامد رضا

25 Jul 2014 21:59

اسلام ٹائمز: یوم القدس کے جلوس سے اپنے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ داعش، القاعدہ اور طالبان کی حمایت کی بات ہو تو سعودی عرب اپنے تمام وسائل کیساتھ کود پڑتا ہے لیکن حماس اور فلسطینیوں کی حمایت سے قاصر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد میں یوم القدس کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جب چاہتا ہے وحشت و بربریت کا بازار گرم کر دیتا ہے، لیکن اسلامی ممالک صرف مذمت تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ، امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ساتھ عرب لیگ کی خاموشی کا ماتم بھی کرنا چاہیے۔ خادم حرمین شریفین کو ببانگ دھل احتجاج کرنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ یہ لوگ امریکی پٹھو ہیں، جن کی وجہ سے قضیہ غزہ رونما ہوا۔ داعش، القاعدہ اور طالبان کی حمایت کی بات ہو تو سعودی عرب اپنے تمام وسائل کے ساتھ کود پڑتا ہے لیکن حماس اور فلسطینیوں کی حمایت سے قاصر ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آل سعود کے پروردہ حکمران اپنا اقتدار بچانے کی فکر میں ہیں۔  


خبر کا کوڈ: 401495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401495/سانحہ-غزہ-پر-امریکہ-اسرائیل-کیساتھ-ساتھ-عرب-لیگ-کی-خاموشی-کا-ماتم-بھی-کرنا-چاہیے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org