QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

25 Jul 2014 23:27

اسلام ٹائمز: ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل نجیب اللہ پوسٹ آفس پر اپنی ڈیوٹی دینے کے لیے جا رہے تھے کہ سریاب روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اُن پر فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ سریاب مل کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کیا۔ تاہم دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے تلاش شروع کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 401506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401506/کوئٹہ-سریاب-روڈ-پر-نامعلوم-ملزمان-کی-فائرنگ-سے-2-پولیس-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org