QR CodeQR Code

اسرائیلی دہشتگردی نے فلسطینیوں کا جینا حرام کر دیا ہے، عبدالمتین اخوندزادہ

25 Jul 2014 23:45

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو صرف اپنی حکمرانی کی فکر لگی ہوئی ہے۔ معصوم و مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا خون غیرت ایمانی سے عاری مسلم حکمرانوں کے سر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلباء چلتن ٹاؤن نے آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء کیلئے افطار پارٹی اور فارغ ہونے والے طلباء کیلئے الوداعی پارٹی منعقد کی۔ جس میں جماعت اسلامی کے امیر عبدالمتین اخوندزادہ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالمتین اخوندزادہ کا کہنا تھا کہ طلباء جمعیت اسلامی کے نصب العین کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنی ابدی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کفری یلغار کو روکنے کیلئے تعلیم سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ جدید علوم کے حصول کے ذریعے ہم امت مسلمہ کی حفاظت کرنے کے قابل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی نے مظلوم فلسطینیوں کا جینا حرام کر دیا ہے جبکہ مسلم حکمرانوں کو صرف اپنی حکمرانی کی فکر لگی ہوئی ہے۔ معصوم و مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا خون غیرت ایمانی سے عاری مسلم حکمرانوں کے سر ہے۔


خبر کا کوڈ: 401510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401510/اسرائیلی-دہشتگردی-نے-فلسطینیوں-کا-جینا-حرام-کر-دیا-ہے-عبدالمتین-اخوندزادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org