QR CodeQR Code

اسرائیل کو مظلوم قرار دینے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون شدید مذمت کرتے ہیں

مسلم عوام اسرائیل کا ساتھ دینے والے عرب و مسلم حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں، فردوس شمیم نقوی

عالمی یوم القدس یوم سوگ نہیں کہ ہم اپنا پرچم سرنگوں کریں بلکہ یہ بہت بڑی فتح کا اعلان ہے

26 Jul 2014 01:55

اسلام ٹائمز: کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے والے اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے عرب و نام نہاد مسلم حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینی (رہ) کی مناسبت سے تحریک آزادی القدس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نکالی گئی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عالمی یوم القدس کسی سوگ کا دن نہیں کہ ہم اپنا پرچم سرنگوں کریں بلکہ کراچی و پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنی والی ریلیاں بہت بڑی فتح کا اعلان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ صہیونی اسرائیل کے پیچھے کھڑے ہیں وہ بھی ظالم و قابل مذمت ہیں۔ مرکزی رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ جس نے اسرائیل کو مظلوم قرار دیا اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے وحشیانہ ظلم و ستم پر خامو ش رہا اور اپنی ذمہ داری انجام نہیں دی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ فلطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے وہ بھی ذمہ دار اور قابل مذمت ہیں جو اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہتے ہیں، اور ان کے ساتھ ساتھ وہ عرب اور نام نہاد اسلامی حکمران قابل مذمت ہیں جو اسرائیلی جارحیت و وحشت گری پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے والے اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے امت مسلمہ پر قابض عرب و نام نہاد مسلم حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ کو چاہئے کہ ان غاضب اور خائن حکمرانوں کو اقتدار سے محروم کر دیں، ان خائن حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں جو مسلم امہ کی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتے اور امت مسلمہ کے وسائل پر قابض ہو کر صرف اور صرف عیاشیوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 401524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401524/مسلم-عوام-اسرائیل-کا-ساتھ-دینے-والے-عرب-حکمرانوں-تختہ-الٹ-دیں-فردوس-شمیم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org