0
Saturday 26 Jul 2014 04:39
ڈی آئی خان میں القدس ریلی کا انعقاد

امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کرے، مقررین

امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کرے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح شہدا کی سرزمین ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر آئی ایس او وسیم عباس اور جنرل سیکرٹری باقر حسین نے کی۔ ریلی صبح نو بجے جامع مسجد یاعلی علیہ السلام (مسجد لاٹو فقیر ) سے نکالی گئی، جوکہ گلی قاضیانوالی، سے براستہ مسلم بازار چوگلہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ کا ناجائز بچہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی بمباری کے ذریعے آگ برسا رہا ہے۔ سینکڑوں فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں۔ امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرے۔ آخر میں شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش کئے اور شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر قرارداد پیش کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ سے شہید سیداختر عباس کاظمی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ یوم القدس کے موقع پر انتظامیہ نے شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد رکھی جبکہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ یوم القدس کی یہ ریلی سرزمین ڈیرہ پر انتہائی تاریخی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ عرصہ دراز سے شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور دہشت گردی کے سنگین خدشات کے باعث یوم القدس کی باقاعدہ ریلی نہیں نکالی جارہی تھی بلکہ مسجد کے باہر ہی احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 401547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش