0
Saturday 26 Jul 2014 14:14

افغانستان میں شیعہ ہزارہ قوم پر ہونیوالی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

افغانستان میں شیعہ ہزارہ قوم پر ہونیوالی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے افغانستان میں پندرہ معصوم انسانوں کے قتل کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کے قاتل کسی طرح مسلمان نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تسلسل کے ساتھ ہزارہ قوم کے معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ افغانستان کے صوبہ غور میں 15 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر شناخت کے بعد بہیمانہ انداز سے قتل عام کیا گیا، اس المناک سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنے آلہ کار عناصر کے ذریعے بے گناہ انسانوں کا خون ناحق بہا کر اپنے سامراجی عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔ ہم حکومت افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتل دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے عراق میں داعش کے ہاتھوں انبیائے الٰہی کے مقدس مزارات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ داعش نے جمعرات کو موصل میں پیغمبر خدا، حضرت دانیال نبی (ع) ‌جبکہ نینویٰ میں حضرت یونس (ع) کے روضہ مقدس کو منہدم کرکے پوری امت مسلمہ کو غم زدہ کر دیا ہے۔ بم دھماکوں میں حضرت یونس (ع) کے مزار اقدس سے متصل تاریخی مسجد بھی شہید ہوگئی۔ اس المناک سانحے کی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل غزہ کے معصوم مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام کر رہا ہے، ایسے واقعات کا رونماء ہونا موساد کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ امت مسلمہ اپنی بیداری اور اتحاد سے امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا دے۔
خبر کا کوڈ : 401605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش