0
Saturday 26 Jul 2014 22:59

گلگت، کے آئی یو نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

گلگت، کے آئی یو نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جس میں طلبہ نے میدان مار لیا۔ سیکنڈائیر پری میڈیکل میں گلوبل ہائیر اسیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج کے حسنین خادم نے 894 نمبروں کے ساتھ پہلی، نعمان علی نے 847 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ کامران حسین نے 839 نمبروں کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج محمد آباد دنیور کے شمس اللہ نے 883 نمبروں کے ساتھ پہلی، گائیڈرز سکول اینڈ ڈگری کالج کے ارشاد حسن نے 868 نمبروں کے دوسری جبکہ ایجوکیشن سکول اینڈ ڈگری کالج کے محمد مہدی نے 813 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج اسکردو کے اعجاز حسین نے 913 نمبروں کے ساتھ پہلی، گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج کے ناہیدہ حسن نے 813 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج کی ایمہ زہرا نے  812 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی گل شیبہ کریم نے 821 نمبروں کے ساتھ پہلی، ویژن کالج دنیور کے احسان علی نے 815 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد کے اسرار حسین نے 795 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں شاہین ڈگری کالج کی ندا کریم نے 831 نمبروں کے پہلی، پرائیویٹ امیدوار موسیٰ علی ولد علی مدد نے 830 نمبروں کے دوسری جبکہ پرائیویٹ امیدوار اعجاز احمد ولد محمد الیاس نے 818 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی نتیجہ 45.37 فیصد رہا۔ نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے کی۔ نتائج کے مطابق سیکنڈ ائیر کے سالانہ امتحانات میں کل  11360امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 5154 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں 5816 بوائز میں سے 2376 جبکہ 5544 گرلز میں سے 2778 امیدوار پاس ہوئے۔ ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 50.68، ضلع اسکردوکا 43.87، ضلع دیامر کا 45.28، ضلع غذر کا 43.13، ضلع گانچھے کا 40.02، ضلع استور کا 48.46اور ضلع ہنزہ نگر کا مجموعی نتیجہ 42.86 فیصد رہا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق مارکس شیٹیں امیدوار کے متعلقہ امتحانی مراکز میں بھیج دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 401681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش