0
Saturday 26 Jul 2014 23:18

چیف سیکرٹری کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا ہنگامی دورہ خوش آئند اقدام ہے، الیاس صدیقی

چیف سیکرٹری کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا ہنگامی دورہ خوش آئند اقدام ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کا دورہ ہسپتال عوام دوست اقدام ہے اس طرح کے اقدامات سے ادارے فعال ہونگے خاص کر محکمہ ہیلتھ پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے، جہاں انسانی زندگیوں کا دارومدار ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھی اقدامات کریں تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر سکیں، خاص کر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی قلت کو دور کرنے کیلئے عرصہ دراز سے زیر التوا کیس کیڈر کی تبدیلی کو فوراً حل کریں اور بند شعبوں کو بھی فعال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری کارڈیک سنٹر کی لوکیشن کی تبدیلی کا نوٹس لیں اور اس کی تعمیر DHQ ہسپتال میں یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 401686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش