0
Saturday 26 Jul 2014 23:24

یوم القدس یوم اسلام ہے، حجت الاسلام والمسلمین قرائتی

امام خمینی کا احسان ہے کہ انہوں نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، حیدر علوی
یوم القدس یوم اسلام ہے، حجت الاسلام والمسلمین قرائتی
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی میں یوم القدس کی مناسبت سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی، جس کا موضوع قرآن اور وحدت برائے حمایت مظلومین تھا۔ اس کانفرنس میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماء، دانشوروں، سفارتکاروں اور شاعروں کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایران سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین آقای قرائتی نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے قرآن میں فرمایا ہے اتحاد قائم کرو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو، مگر ہم اس کے برعکس عمل کرتے ہیں۔ ہماری آپس کی نااتفاقی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل نہتے فلسطینیوں پرظلم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا فلسطین میں شیعہ نہیں سنی قوم بستے ہیں۔ امام خمینی نے اسلام اور انسانیت کیلئے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا۔
اس کانفرنس سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جناب آقای اکبری، علامہ حیدر علوی، مرکزی جامعہ مسجد کے خطیب حافظ محمد اقبال رضوی اور اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری جناب علامہ عارف واحدی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطین کی آزادی کیلئے مسلمانوں کے اتحاد کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں وحدت اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر جشن نزول قرآن کے سلسلے میں منعقد کی جانیوالی قرآنی نمایش مقابلہ مضمون نویسی میں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد اور قرآنی ورکشاپ کے اساتید کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا اور اس دوران غزہ کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی وڈیو فلم بھی دکھائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 401687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش