0
Sunday 27 Jul 2014 00:36

عالمی یوم القدس انقلاب اسلامی اور مسلمانوں کی فتح کا دن ہے، علامہ وحید کاظمی

عالمی یوم القدس انقلاب اسلامی اور مسلمانوں کی فتح کا دن ہے، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس انقلاب اسلامی اور مسلمانوں کی فتح کا دن ہے، اسرائیلی جارحیت و ناحق قتل عام پر عالمی استعماری طاقتوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، فلسطین و غزہ کے بے گناہ کشتدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دنیائے اسلام کے تمام حکمرانوں کا یہ فرض ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مظلوم فلسطین و غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف آواز حق بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے ہری پور میں شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ اور غزہ میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے یزیدی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے۔ غزہ کے مظلوموں سے اظہار حمایت کا علم بلند کیا جائے اور شیطان بزرگ امریکہ کے حواریوں کے تسلط کے خاتمہ کیلئے عالم اسلام اپنے اتحاد کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ روح اللہ امام خمینی (رح) نے رمضان الکریم کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کا حکم دیا تھا، جسے فریضہ سمجھتے ہوئے لبیک کہتے ہوئے القدس ریلی کا اہتمام بروایت حسب سابق کیا جاتا ہے اور یہ احتجاج قبلہ اول القدس کی آزادی تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں القدس ریلی کا آغاز امامیہ مسجد سائیں سہیلی روڈ سے ہوا، جو مین بازار سے ہوتی ہوئی پنیاں چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ریلی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جنہوں ن ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے و شعار درج تھے۔ شرکائے ریلی میں مولانا وحید عباس کاظمی کے علاوہ پروفیسر اسرار حسین، فیاض حسین، احسن علی، نئیر عباس جعفری، ابرار حسین، وسیم اظہر ترابی و دیگر بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 401701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش