QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اورآئی ایس او کی مشترکہ القدس ریلی، کفن پوش بچوں کی بھی شرکت

27 Jul 2014 01:42

اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج اُمت مسلمہ جس پستی کا شکار ہے اُس کی وجہ اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر امام خمینی کے فرمان کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پرالقدس ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے شروع ہوئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر عرفان حیدر، مولانا قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مدثر حسن ترمذی ودیگر نے کی۔ ریلی میں کفن پوش بچوں کے ایک دستے نے بھی شرکت کی معصوم فلسطینی بچوں سے اظہاریکجہتی کیا۔ ریلی کی شرکاء امریکہ واسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج اُمت مسلمہ جس پستی کا شکار ہے اُس کی وجہ اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی ہے۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینی مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جلسے کے آخر میں امریکی اور اسرائیلی جھنڈے بھی نذرآتش کیے۔


خبر کا کوڈ: 401718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401718/ملتان-ایم-ڈبلیو-اورآئی-ایس-او-کی-مشترکہ-القدس-ریلی-کفن-پوش-بچوں-بھی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org