QR CodeQR Code

کراچی میں یکم اگست تک ڈبل سواری پرپابندی عائد

27 Jul 2014 12:59

اسلام ٹائمز: سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عیدالفطر کے ایام میں کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم اگست تک شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عیدالفطر کے ایام میں کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کے پیش نظر شہر میں یکم اگست کی رات 12 بجے تک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم خواتین، بزرگ، معذور افراد، 12 برس سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات سے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ڈبل سواری کی پابندی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، حکومت کو اس قسم کی پابندی عائد کرنے کی بجائے دیگر ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 401796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401796/کراچی-میں-یکم-اگست-تک-ڈبل-سواری-پرپابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org