QR CodeQR Code

شیعہ ایک دوسرے کے حقوق، عزت و آبرو کا خیال رکھیں، آپسی مسائل کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، علامہ عارف واحدی

28 Jul 2014 07:24

اسلام ٹائمز: ٹیکسلا میں نزول قرآن کی تقریب سے خطاب میں رہنماء ایس یو سی نے کہا کہ دوسرے مکاتب فکر سے اتحاد کیا جا سکتا ہے تو اپنوں سے بھی اتحاد ممکن ہے، اتحاد کی بات کسی سہارے کی خاطر نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ قومی مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں، آپسی جھگڑے قوم کے لئے انتہائی مضر ہیں۔ شیعہ ایک دوسرے کے حقوق، عزت و آبرو کا خیال رکھیں۔ آپس کے مسائل کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں ناصر عباس انقلابی کے والدین کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  رہنماء ایس یو سی نے کہا کہ دوسرے مکاتب فکر سے اتحاد کیا جا سکتا ہے تو اپنوں سے بھی اتحاد ممکن ہے، اتحاد کی بات کسی سہارے کی خاطر نہیں کرتے۔ قومی پلیٹ فارم پر علامہ ساجد نقوی کی خدمات گرانقدر ہیں۔ تکفیری سوچ کا مقابلہ جذبات کی بجائے حکمت عملی سے کیا گیا، کافر کافر کے نعرے لگانے والوں نے پیعمبر اکرم (ص) کے والد اور حضرت ابوطالب (ع) سے بھی دشمنی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 401911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401911/شیعہ-ایک-دوسرے-کے-حقوق-عزت-ا-برو-کا-خیال-رکھیں-ا-پسی-مسائل-کو-انا-مسئلہ-نہ-بنایا-جائے-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org