QR CodeQR Code

مفتی شہاب الدین کے ’’حکم‘‘ پر خیبر پختونخوا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

28 Jul 2014 09:41

اسلام ٹائمز: مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور، مردان، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے


اسلام ٹائمز۔ مسجد قاسم علی خان پشاور کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ’’حکم‘‘ پر خیبر پختونخوا میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور، مردان، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اجلاس میں مصدقہ شہادتیں موصول ہوئیں۔ جس کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل عید کا اعلان کرنا مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ کی روایت رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 401912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401912/مفتی-شہاب-الدین-کے-حکم-پر-خیبر-پختونخوا-میں-ا-ج-عید-الفطر-منائی-جارہی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org