0
Monday 28 Jul 2014 10:40

خیبر پختونخوا، سرکاری سطح پر آج عید نہیں منائی جارہی

خیبر پختونخوا، سرکاری سطح پر آج عید نہیں منائی جارہی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر نہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، زونل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالفطر کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سے بچنے کے لیے ایک ہی دن عید منانی چاہیے۔ واضح رہے کہ مسجد قاسم علی خان پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 401925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش