0
Monday 28 Jul 2014 11:52

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جہاں شوال کا چاند دیکھا جائے گا۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کراچی میں ہو گا جبکہ چاند دیکھنے کے لئے زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے بھی اجلاس منعقد کیے جائیں گے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند سے متعلق جع ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی اور زونل کمیٹیاں موصول ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی جس کے بعد کراچی میں موجود مرکزی رویت ہلال کمیٹی جائزہ لینے کے بعد شوال کے چاند کا اعلان کرے گی۔ دوسری جانب مرکزی کمیٹی کی جانب سے شہادتوں کا جائزہ لینے کے علاوہ دوربین کی مدد سے شوال کا چاند بھی دیکھا جائے گا اور چاند نظر آنے کی صورت میں مفتی منیب الرحمان عید الفطر کا اعلان کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع ابر آلود ہے تاہم شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 401939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش