0
Monday 28 Jul 2014 23:18

خضدار میں دھماکے سے 7 زائرین زخمی

خضدار میں دھماکے سے 7 زائرین زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس کو زمین میں نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز فورس کے مطابق زخمی ہونے والے زائرین ہیں جو کہ کوہ مراد سے واپس آ رہے تھے۔ خضدار میں لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے علاقے گریشہ میں پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ گریشہ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین زیارت کے لیے ضلع کیچ کے علاقے کوہ مراد گئے تھے۔ کوہ مراد میں زیارت کے بعد واپسی پر جب ان کی گاڑی گریشہ موڑ پر پہنچی تو اس کے قریب دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ اس بارودی مواد کے باعث ہوا جسے نامعلوم افراد نے گریشہ موڑ کے علاقے میں نصب کیا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ بس کا اگلا حصہ دھماکے کی زد میں آ گیا، جس سے ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے خضدار شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہر سال زیارت کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کوہ مراد جاتی ہے۔ کوہ مراد جانے والے زائرین کی بس کو بم سے نشانہ بنانے کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مقامی حکام نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ضلع خضدار کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں۔
خبر کا کوڈ : 402033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش