0
Tuesday 29 Jul 2014 23:40

یو این سکیورٹی کونسل میں داعش اور النصرہ فرنٹ کیساتھ تیل کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

یو این سکیورٹی کونسل میں داعش اور النصرہ فرنٹ کیساتھ تیل کی خرید و فروخت پر پابندی عائد
رپورٹ: ابو کرار

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ تیل کی تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے روس کی جانب سے دہشت گردوں کے ساتھ تیل کی تجارت پر پابندی عائد کرنے کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ پندرہ اقوام پر مشتمل کونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث النصرہ فرنٹ اور داعش سے تیل کی فروخت میں ملوث ممالک پر پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کا لین دین دہشت گردوں کی امداد تصور کیا جائے گا اور ایسا کرنے والے ملک پر سخت قسم کی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تحریک اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں روس نے جون میں پیش کی تھی، تاکہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں موجود تیل کی فروخت کو روکا جاسکے۔ دہشت گرد گروہوں النصرہ فرنٹ اور داعش نے اپنے گھناونے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے آئل فیلڈز اور تیل کی لائنوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ تیل کے ذخائر پر قبضہ سے دہشت گردوں کو کثیر رقوم حاصل ہو رہی ہیں، جنہیں دہشت گردوں کی ٹریننگ، دوسرے ممالک سے دہشت گرد منگوانے اور بڑے حملوں کی منصوبہ بندی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ یو این سکیورٹی کونسل نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ تیل کی خرید و فروخت اقوام متحدہ کی قراردوں کے منافی ہوگی۔ تمام ممالک اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ملک کا کوئی باشندہ یا دیگر افراد دہشت گردوں کے ساتھ تیل کی تجارت میں ملوث نہ ہوں۔ شام کے ہیومن رائٹس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے داعش نے عراقی تاجروں کو تیل فروخت کیا ہے۔ دہشت گردوں کے عراق پر قبضہ کے بعد دوسرے ممالک کو عراقی تیل کی ترسیل بند کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 402117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش